Participation in 15th All Pakistan Hifz ul Quran Competition

  • Update: 25/01/2021

ڈیئر آل۔۔۔ السلام عليكم و رحمة اللهِ وبركاتهُ

پندرہویں سالانہ آل پاکستان مقابلہ حفظ القرآن

(among young Huffaz)


رابطہ عالم اسلامی سعودی عربیہ کے تحت یہ مسابقہ ۲۰ جنوری۲۰۲۱ کو فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ ہمیشہ کی طرح ڈیکس اقرا کیمپس نے بھی اس بابرکت و عظیم مسابقے میں شرکت کی۔ ریجنل/سندھ لیول پر اوّل آنے والی ننھی حافظہ ماہم فہد کا تعلق اسکول ہٰذا سے تھا۔ کل پاکستان سے آئے ہوئے ذہین و فطین حفاظ طلبہ و طالبات کے اس مشکل ترین مسابقے میں حافظہ ماہم فہد نے اپنے competitors سے خوب مقابلہ کیا۔ ننھی ماہم ٹاپ تھری میں سے کوئی پوزیشن تو نہیں لے سکی مگر ڈی ایچ اے اور اقرا کیمپس کا نام خوب روشن کیا کہ اس عظیم ایونٹ میں (کہ جس کے مہمان خصوصی صدر پاکستان تھے) ڈی ایچ اے کراچی اور اقرا کیمپس کا نام خوب گونجا۔
ڈیکس اقرا کیمپس ۲۰۱۰ اور ۲۰۱۶ میں اسی مسابقے میں آل پاکستان لیول پر پہلی پوزیشن لے چکا ہے۔ جبکہ ۲۰۱۰ میں اسی مسابقہ میں انٹرنیشنل لیول پر سیکنڈ پوزیشن لی تھی یعنی سال ۲۰۱۰ میں مکہ مکرمہ میں ۶۹ ممالک سے آئے ہوئے شرکاء کے درمیان ہونے والے اس عظیم ایونٹ میں ڈی ایچ اے کراچی پاکستان اور اقرا کیمپس کا نام گونج چکا ہے اور آئیندہ بھی گونجے گا ان شاءاللہ اور ۲۰۱۷ میں کل پاکستان لیول پر چوتھی پوزیشن لے چکا ہے۔ فللہ الحمد
اس مسابقے میں حوصلہ افزائی کے طور پر ننھی حافظہ ماہم فہد کو رابطہ عالم اسلامی سعودیہ عربیہ کی طرف سے مبلغ ایک لاکھ اور بچی کی معلمہ محترمہ حافظہ و عالمہ مس سدرہ عطا کو مبلغ پچاس ہزار روپے کے گرانقدر نقد انعامات سے نوازا گیا۔
اللہ تعالی اسکول کو مزید ترقیات سے نوازے اور اساتذہ کی انتھک و پرخلوص محنتِ شاقہ کو شرفِ قبول عطا فرمائے اور سابقہ و موجودہ ڈائریکٹرز ایجوکیشن اور ایڈمنسٹریٹرز کو اور جملہ آفیشلز کی ادارۂ ہٰذا کے لیے جملہ مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور بہت بہت جزائے خیر عطا فرمائے۔
‎اٰمين يارب العالمين

Messages

 
Top
We use cookies to improve our website. By continuing to use this website, you are giving consent to cookies being used. More details…