Circular - Reopening of Schools after COVID-19 (2nd Wave)

  • Update: 14/01/2021
 
 

DHACSS Iqra Campus Ph VIII

Tel 35841556 This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

 

CIRCULAR – Reopening of School after COVID-19 (2nd wave)

 

محترم والدین و سرپرست صاحبان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم،                       مورخہ: 14 جنوری 2021

 

وزارتِ تعلیم کے احکامات کے مطابق کورونا وائرس  کی دوسری لہر کے بعد ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ  کھولے جارہے ہیں لہٰذا آپ کو مطلع کیا جاتاہے کہ  :

٭           25 جنوری 2021 بروز پیر سے اسکول میں شعبۂ حفظ کے تمام سیکشنز اور فاسٹ ٹریک کلاس کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔

٭           پری پرائمری اور کلاس I & II   کی تعلیمی سرگرمیا ں تا حکم ثانی بدستور آن لائن جاری رہیں گی۔

 

آپ والدین و سرپرست حضرات و خواتین سے گزارش ہے کہ  25 جنوری 2021 بروز پیر سے اپنے بچے / بچی کی اسکول میں حاضری کو یقینی بنائیں اور COVID-19 کے حوالے سے تما م احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیر اہوں۔ بالخصوص درج ذیل پر Strict عمل کے ساتھ بچوں کو اسکول بھیجا جائے:

الف:       فیس ماسک کے بغیر اسکول میں داخلہ ممنوع ہوگا  ( ایک اضافی فیس ماسک بیگ میں ضرورموجود ہوناچاہیے)۔

ب:          ہینڈ سینیٹائزر کی چھوٹی بوتل ہر بچے کے ساتھ  بیگ میں موجود ہو۔

ج:           پانی کی بوتل پانی کے ساتھ اور مناسب لنچ کے ساتھ لنچ باکس بھی  بچے کے ساتھ بھیجیں  (سوائے واش روم کی ضرورت کے کلاس سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسکول کینٹین بھی بند ہے)۔ ساتھ ہی دستانے (Gloves)  بھی ہربچے کے پاس موجود ہوں۔

د:             اگر ممکن ہو اور ضرورت محسوس کریں تو شعبۂ حفظ کے  بچے اپنے ساتھ جائے نماز/مصلی(Prayer Mat) بھی لائیں  (ویسے اسکول میں کرسی اور فرشی بیٹھنے کا بہتر بندوبست کیا گیاہے)۔

ہ:             ہربچے کے پاس اُس کی اپنی Stationery ہونی چاہیے۔ ایک دوسرے سے لینے (borrowing) کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔

و:             بچے کونزلہ/فلو/بخار/سَریا جسم میں درد کی معمولی شکایت بھی اگر ہو تو بچے کو اسکول  بالکل نہ بھیجیں اور گھر پر ہی پڑھنے بٹھائیں۔ایسے بچوں کو اسکول میں داخلے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی اور واپس بھیج دیا جائے گا۔ لہٰذا ایسی کسی زحمت سے بچنے کے لیے نہایت درجہ احتیاط فرمائیں۔

ز:             درخواست ہے کہ آپ بھی پوری کوشش کریں گے کہ درج بالا ہدایات/SOPs کے حوالے سے بچوں کو ایجوکیٹ کرکے اسکول بھیجیں۔

 

 امید قوی ہے کہ آپ اس سلسلے میں اسکول انتظامیہ سے بھرپور تعاون فرمائیں گے ۔شکریہ

 

            پرنسپل                                                               

           

 

Messages

 
Top
We use cookies to improve our website. By continuing to use this website, you are giving consent to cookies being used. More details…